افغانستان کے شہر غزنی میں جیل پر حملہ400 طالبان کو چھڑ ا لیا گیا

September 14, 2015 5:13 pm0 commentsViews: 25

حملے میں درجنوں سیکورٹی اہلکاراور طالبان مارے گئے ، اندھا دھند فائرنگ اور بم دھماکوں سے علاقہ گونج اٹھا
غزنی جیل پر حملہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہوا، حملے کے بعد طالبان اپنے ساتھیوں کی لاشیں بھی ساتھ لے گئے، افغان وزارت داخلہ
کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) اتوار اور پیر کی درمیانی رات 2بجے افغانستان کے شہر غزنی کے جیل پر طالبان کے مسلح افراد نے حملہ کرکے اپنے 400 ساتھیوں کو چھڑالیا جبکہ طالبان اور سیکورٹی فورسز کے درمیان لڑائی میں درجنوں طالبان اور سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں‘ وزارت داخلہ کی جانب سے افغان حکام کا کہنا ہے کہ سینکڑوں طالبان نے جدید اسلحہ سے اتوار اور پیر کی درمیانی رات 2بجے غزنی کی جیل پر حملہ کیا‘ سیکورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی اس دوران اندھا دھند فائرنگ اور بم دھماکوں کی آواز دور دور تک سنی گئی‘علاقے میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا آزاد ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سینکڑوں طالبان نے حملے کے دوران اپنے400 طالبان قیدیوں سمیت دیگر قیدیوں کو بھی چھڑالیا۔لڑائی کے دوران درجنوں طالبان اور سیکورٹی اہلکار مارے گئے‘ تاہم طالبان اپنے مرنیوالے ساتھیوں کی لاشیں بھی ساتھ لے گئے‘ حملے کی اطلاع ملنے پر غزنی جیل میں سیکورٹی فورسز کی مدد کیلئے مزید دستے روانہ کردیئے گئے۔

Tags: