پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی علی نوازشاہ کی سزا کالعدم

September 15, 2015 1:42 pm0 commentsViews: 30

کراچی کی احتساب عدالت نے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں پانچ سال کی سزا سنائی تھی
سندھ ہائی کورٹ نے سزا کالعدم قرار دے دی، سزا عجلت اور سیاسی بنیادوں پر دی گئی، عدالت عالیہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیرعلی نواز شاہ کو دی گئی سزا کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔علی نواز شاہ کی اہلیہ نے احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی سزا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ان کے شوہر کو سزا دیتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے، سزا عجلت میں اور سیاسی بنیادوں پر دی گئی ہے۔پیرکوسندھ ہائی کورٹ نے علی نواز شاہ کی اہلیہ کی درخواست پر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی کی سزا کو کالعدم قرار دیتے ہوئے نیب حکام کو21 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ہی کراچی کی احتساب عدالت نے کروڑوں روپے کی کرپشن کے الزام میں5سال کی سزا سنائی تھی۔ سزا کے خلاف پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سزا کو سیاسی دشمنی قرار دیا تھا۔

Tags: