متحدہ قومی موومنٹ میں نئے دھڑے کیلئے کوششیں تیز

September 15, 2015 1:41 pm0 commentsViews: 22

مصطفی کمال، رضا ہارون، فیصل سبزواری، انیس قائم خانی کی دبئی میں اہم ملاقاتیں
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ میں نئی دھڑے بندی کا امکان بڑھ گیا ہے‘ نیا دھڑا جلد ہی سامنے آسکتا ہے‘ نئے دھڑے کے قیام کے سلسلے میں کوششیں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں‘ ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق متحدہ کے کئی سرکردہ ناراض رہنمائوں کی دبئی میں اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں‘ باخبر ذرائع کے مطابق ان سرکردہ رہنمائوں میں مصطفی کمال‘ رضا ہارون‘ فیصل سبزواری‘ سلیم شہزاد اور انیس قائم خانی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں‘ پہلے مرحلے میں ایم کیو ایم کی نظر سکھر ڈویژن پر ہے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاچکے ہیں۔ ایم کیو ایم تمام نشستوں پر امید وار کھڑے کرے گی‘ عید الاضحی کے فوری بعد امید واروں کو ٹکٹ جاری کردیئے جائیں گے‘ اتحاد کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے‘ اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کی رابطہ کمیٹی کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا کہ عوام میں مقبولیت اور اس کی حمایت کی بنیاد پر ہم اسی اعتماد کے ساتھ بلدیاتی لایکشن کے میدان میں اترین گے جس کے ساتھ این اے246 کیلئے میدان میں اترے تھے۔

Tags: