پرویز مشرف کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل

September 15, 2015 1:47 pm0 commentsViews: 19

ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ نے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کیے
تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد کو عدالتی حکم موصول، عملدرآمد کیلئے پولیس حرکت میں آگئی
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) ججز نظر بندی کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے جاری کئے گئے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تھانہ سیکریٹریٹ کو موصول ہوگئے ہیں۔ مشرف کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ججز نظر بندی کیس کے ملزم سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف جاری کئے گئے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری تھانہ سیکریٹریٹ پولیس کو موصول ہوگئے ہیں جس میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ سابق صدر کو گرفتار کرکے یکم اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ گزشتہ دنوں ججز نظر بندی کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق صدر کے وکلاء نے ان کی عدم پیشی پر تحریری درخواست میں آگاہ کیا تھا کہ ان کے موکل بیمار ہیں جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔ تاہم تحریری درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ منسلک نہ کرنے پر عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔

Tags: