کنگنااور دپیکا کے درمیان جاری سرد جنگ شدت اختیار کرگئی

September 15, 2015 1:48 pm0 commentsViews: 24

دپیکا میرے معاملات میں مداخلت کرتی ہے‘ کنگنا کا الزام
ہمارے درمیان کسی قسم کی دوستی یا تعلقات نہیں ہیں‘ اداکارہ
تقریبات میں ملتی ہیں تو ایک دوسرے کو گلے تک نہیں لگاتیں
ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارائوں کنگنا رناوت اور دپیکا پڈو کون کے درمیان کافی عرصہ سے سرد جنگ جاری ہے تاہم اب اس لڑائی میں مزید شدت آرہی ہے کیونکہ کنگنا نے دپیکا پڈو کون پر اس کے معاملات میں مداخلت کا الزام عائد کر دیا ہے۔ یہ الزام فلم ’’ کٹی بٹی‘‘ کی اداکارہ نے حال ہی میں معروف صحافی راجیو مساند کے ساتھ ایک انٹر ویو کے دوران لگایا۔ کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ میرے دپیکا کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں اور نہ ہی ہم ایک دوسرے سے ملتی ہیں۔ اس کے علاوہ ہمارے ایک دوسرے کیلئے کسی قسم کے جذبات نہیں ہیں اور اگر اتفاق سے ہم دونوں کسی تقریب میں اکٹھی ہو بھی جائیں تو ایک دوسرے کے گلے نہیں ملتیں اور دوسروں کی طرح جذبات کا اظہار نہیں کرتیں بلکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ جلد سے جلد وہ جگہ چھوڑ دوں جہاں دپیکا موجود ہو۔

Tags: