اجے دیوگن اور کاجول کا بیٹا 5 برس کا ہوگیا سالگرہ دھوم دھام سے منائی

September 15, 2015 1:48 pm0 commentsViews: 1015

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکار اجے دیو گن اور اداکارہ کاجول کا بیٹا یوگ 5 سال ہوگیا۔ اجے دیو گن اور کاجول نے گزشتہ روز بیٹے کی سالگرہ کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں ملنے والوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور یوگ نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ کاجول نے ٹوئٹر پر کہا کہ ان کا بیٹا یوگ 5 سال کا ہوگیا ہے۔ اور وہ بہت خوش ہیں۔ اجے دیو گن نے کہا کہ وقت اتنی تیزی سے گزر رہا ہے کہ ان کا بیٹا5 سال کا ہوگیا ہے۔ انہوں نے یوگ کے لئے نیک خواہشات کا پیغام بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ اجے دیوگن اور کاجول 1999ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

Tags: