ٹی وی چینلز پر قابل اعتراض اشتہارات روکنے کی ہدایت

September 15, 2015 1:50 pm0 commentsViews: 45

پیمرا نے عوامی شکایات پر نجی ٹی وی چینلز‘ ایف ایم ریڈیو اور ریڈیو پاکستان کو احکامات جاری کئے
اشتہارات پر جولائی 2013 میں بھی پابندی عائد کی گئی تھی‘ لیکن ٹی وی چینلز نے قابل اعتراض اشتہار چلادیئے
اسلام آباد( اے پی پی) پیمرا نے ٹی وی چینلز کو قابل اعتراض اشتہارات روکنے کی ہدایت کی ہے۔ تاہم پہلے پابندی لگانے کے باوجود اس اشتہار کو چلانے والے میڈیا ہائوسز کے خلاف کارروائی کا اعلان نہیں کیا گیا۔ پیمرا کے مطابق پاکستانی ٹی وی چینلز پر مانع حمل کے ایک قابل اعتراض اور نامناسب اشتہار کی نشریات کے خلاف سینکڑوںعوامی شکایات ملی ہیں۔ جس پر تمام ٹی وی چینلز، ایف ایم ریڈیوز اور پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کو مراسلے میں مذکورہ اشتہار پر فوری نظر ثانی کرنے کی ہدایت کی ہے یاد رہے کہ پیمرا نے جولائی2013ء میں بھی اسی اشتہار پر بڑی تعداد میں عوامی شکایات کے پیشِ نظر پابندی لگائی گئی تھی۔ لیکن ٹی وی چینلز نے اس پابندی کو توڑتے ہوئے اب ایک بار پھر یہ قابل اعتراض اشتہار چلانا شروع کردیا ہے۔ پیمرا نے کہا کہ اشتہار کی منظر کشی ہماری سماجی، ثقافتی اور مذہبی اقدار کے سرا سر منافی ہے، اشتہار کا مواد پیمرا ایکٹ2007 کی سیکشن سی اینڈ ایف، 20 بی، ملکی آئین کے آرٹیکل 37 جی اور الیکٹرونک میڈیا ضابطہ اخلاق2015 کے بھی منافی ہے۔

Tags: