نجی اسکولز نے حفاظتی اقدامات کی آڑ میں فیسیں بڑھادیں

September 15, 2015 1:51 pm0 commentsViews: 64

100 سے 500 روپے از خود بڑھا دیئے گئے یونیفارم اور دیگر اخراجات میں بھی من مانا اضافہ کردیا گیا
اسکول وین مالکان نے بھی کرایوں میں 35 فیصد اضافہ کردیا‘ فیس کہاں سے ادا کریں‘ وزارت تعلیم مداخلت کرے‘ والدین کا شکوہ
کراچی( کامرس رپورٹر) پرائیوٹ اسکولز مالکان نے فیسوں میں از خود 100 روپے سے500 روپے کا اضافہ کر دیا۔ آمدنی میں اضافے کے بغیر اضافہ فیس کہاں سے ادا کریں۔ والدین کا شکوہ، اضافہ صرف فیسوں ہی میں نہیں کتابوں کے کورس، یونیفارم، اسکول وین اور امتحانی فیسوں کے ساتھ مختلف ایونٹ کیلئے چارجز میں بھی کیا گیا۔ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن معاملے سے لا تعلق شہریوں نے وزارت تعلیم سے مداخلت کی اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز پر پرائیوٹ اسکولوں نے حفاظتی اقدامات کی آڑ میں فیسوں میں اضافے کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے مزید5 فیصد اضافے کا بوجھ بھی عوام پر ڈال دیا ہے۔ چار کمروں پر مشتمل ڈربا نما اسکولوں کی فیس بھی ساڑھے پانچ سو روپیہ ماہانہ سے کم نہیں جبکہ لوئر مڈل کلاس اسکولوں کی فیس بھی ایک ہزار سے3000روپے وصول کی جا رہی ہے۔ اسکول وین مالکان نے کرایوں میں35 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ ماہانہ ٹیسٹوں اور کورس کی کتابوں کی مد میںاسکولز ایڈیشنل چارجز کے طور پر گزشتہ سال کی نسبت15 فیصد رقم زائد وصول کر رہے ہیں۔ والدین کا کہنا ہے کہ تنخواہ میں بجلی کا بل ادا کرنے کے قابل نہیں، بچوں کی بھاری بھر کم فیس کہاں سے ادا کریں۔ پرائیوٹ سیکٹر میں تعلیم کے نام پر بہت بڑی مافیا کروڑوں روپے عوام سے وصول کر رہی ہے وقت آگیا ہے کہ اس کا بھی کڑ ااحتساب ہو۔

Tags: