ٹھٹھہ کے قریب کشتی الٹنے سے3 ماہی گیر ڈوب کر ہلاک

September 15, 2015 1:52 pm0 commentsViews: 20

محمد حسین، دلاور اور شاہی اسماعیل شکار کیلئے گئے تھے، رات گئے تک لاشیں نہیں مل سکی تھیں
ٹھٹھہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) ٹھٹھہ کے قریب کشتی الٹنے سے 3 ماہی گیر جاں بحق ہوگئے۔ جن کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ شاہ بندر کے قریب مچھلی کے شکار کے دوران تیز لہروں کے باعث کشتی الٹی، تفصیلات کے مطابق شاہ بندر کے قریب سمندر میں شکار کیلئے جانیوالے 3 ماہی گیر35 سال محمد حسن40 سالہ دلو اور8 سالہ شاہی اسماعیل سمندر میں مچھلی کا شکار کیلئے گئے تھے کہ تیز لہروں کے باعث کشتی الٹ گئی۔ جسکے نتیجے میں تینوں افراد ڈوب گئے واقعے کے وقت تمام افراد کشتی میں سو رہے تھے۔ ڈوبنے والے تینوں افراد کی لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ تاہم رات گئے تک کوئی کامیابی نہیں ملی تھی۔

Tags: