قائداعظم اقلیتوں کے حقوق کے زبردست حامی تھے، خواجہ رضی حیدر

September 15, 2015 1:52 pm0 commentsViews: 29

بانی پاکستان کی برسی پر مسلم لیگ ہائوس کراچی میں سیمینار سے نصرت مرزا، سعید قادر اور دیگر کا خطاب
کراچی( پ ر) قائد اعظم ؒ نے بر صغیر کے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن پاکستان حاصل کیا جہاں وہ جمہوریت اور یہاں آباد تمام اقلیتوں کے مکمل حقوق کے دفاع کے زبردست حامی تھے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز محقق و تاریخ داں سابق سربراہ قائد اعظم ؒ اکیڈمی پاکستان خواجہ رضی حیدرنے گزشتہ روزپاکستان مسلم لیگ ن کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام قائد اعظم ؒ کی67 ویں برسی کے موقع پر مسلم لیگ ہائوس کراچی میں منعقد کئے گئے سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قائد اعظم ؒ کی 11 اگست1947ء کی تقریر ان کے افکار اور تصور پاکستان کا آئینہ دار ہے۔ جس میں قائد اعظم ؒ نے نوزائید ہ ریاست پاکستان کی مستقبل کی پالیسی کی خدو خال واضح کر دئے تھے۔ خواجہ رضی حیدر نے مسلم لیگ ن کو قائد اعظم ؒ کی برسی کے موقع پر سیمینار منعقد کرنے پر مبارک باد پیش کی جو لوگ تقسیم ہند کے مخالف اور قیام پاکستان کو قائد اعظم ؒ کی غلطی تصور کرتے تھے آج بھارت کے حکمرانوں کے خیالات سے انہیں سبق حاصل کرنا چاہئے۔ سیمینار سے معروف صحافی، دانشور و کالم نگار سعید خاور نے کہا کہ قائد اعظم ؒ نے پاکستان جمہوری طریقے سے حاصل کیا۔ سیمینار کے صدر سید منور رضا نے کہا کہ قائد اعظمؒ نے پاکستان بنایا تھا اور ان کے حقیقی جانشین وزیر اعظم نواز شریف، پاکستان کو مضبوط ، خوشحال اور ہر شعبہ میں نا قابل تسخیر بنانے میں مصروف ہیں۔