آئندہ برس سے حج کوٹے میں کمی ختم کر دی جائے گی، سعودی وزیر حج

September 15, 2015 1:53 pm0 commentsViews: 21

مطاف اور حرم میں توسیع کے منصوبے کی وجہ سے حج کوٹے میں کمی کا فیصلہ کیا گیا
رواں سال18 لاکھ عازمین حج، فریضہ حج ادا کرینگے، ڈاکٹر بندرحجازکی میڈیا سے بات چیت
جدہ( یو پی پی) سعودی وزیر حج ڈاکٹر بندر حجاز نے واضح کیا ہے کہ آئندہ برس سے حج کوٹے میں کمی ختم کر دی جائے گی۔ 1437 ہجری کے حج موسم سے عازمین کی تعداد میں رفتہ رفتہ اضافہ ہوگا۔ حج پر آنیوالوں کی تعداد 50 لاکھ اور معتمرین کی تعداد3 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ آنیوالے 5 سالوں کے اندر یہ اضافہ ہوگا۔ وزیر حج نے بتایا کہ حج کوٹے میں کمی کے حوالے سے سال رواں 1436 ہجری ( موجودہ ) کا حج ہوگا۔ مطاف اور حرم میں توسیع کے منصوبے مکمل ہوتے ہی حج کوٹہ بحال ہوجائے گا۔ کمی کا سلسلہ بند کردیا جائے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امسال 13لاکھ عازمین بیرون ملک اور5 لاکھ اندرون ملک سے حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ انہوں نے اطمینان دلایا کہ عازمین کو کرونا وائرس سے بچانے کیلئے زبردست حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اللہ کی ذات سے قوی امید ہے کہ عازمین حج کرونا وائرس سے محفوظ رہیں گے۔ ڈاکٹر حجاز نے بتایا کہ اب5 ستاروں والا حج ہر گز نہیں ہوگا۔ مقامات مقدسہ کا رقبہ محدود ہے۔ کسی بھی معلم کو حد سے زیادہ رقبہ الاٹ نہیں کیا جا سکتا کہ وہ اس بناء پر وی آئی پی حج جاری کر سکے۔ منیٰ میں حاجیوں رہائش کیلئے مختص رقبہ24 لاکھ افراد کیلئے ہی کافی ہوگا۔

Tags: