ٹارگٹ کلر وصی حیدر اسلحہ دھوبیوں کے پاس رکھواتا تھا

September 15, 2015 1:55 pm0 commentsViews: 48

لائنز ایریا میں کئی بار اسلحہ زیر زمین بھی چھپایا سب سے پہلے بھتہ نہ دینے پر کباڑی کو قتل کیا تھا، ملزم
کراچی( اسٹاف رپورٹر) علماء کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر وصی حیدر اسلحے کی سپلائی میں ملوث نکلا، اتوار کو ایف بی صنعتی ایریا پولیس سے مقابلے میں گرفتار ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ اسلحہ کی سپلائی میں ملوث ہے۔ لائنز ایریا میں اس نے کئی بار زیر زمین اسلحہ چھپایا ملزم نے بتایا کہ اس نے اسلحہ کئی بار علاقے کے دھوبیوں کے پاس بھی رکھوایا۔ وصی حیدر نے تفتیش میں مزید بتایا کہ سب سے پہلے بھتہ نہ دینے پر ایک، کباڑی صفدر کو قتل کیا ملزم نے انسپکٹر ناصر الحسن اور مفتی نظام الدین شامزئی اور نرسری پر3 علماء کے قتل کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ملزم کی نشاندہی پر مارے گئے چھاپے میں اسلحہ بر آمد نہیں ہو سکا۔

Tags: