وکلاء کا احتجاج، ہائی کورٹ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی

September 15, 2015 1:59 pm0 commentsViews: 29

احتجاج کرنے والے وکلاء نے سٹی کورٹ میں جاری عدالتی کارروائیوں کو بھی روک دیا
ججز نے جوڈیشل افسران کو عدالت کی کارروائیاں معمول کے مطابق جاری رکھنے کی ہدایت کر دی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سٹی کورٹ میں وکیل کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج پر وکلاء نے ریلی نکالی، پیر کو سندھ بار کونسل کی جانب سے سندھ بھر میں ہڑتال کی اپیل کی تھی سٹی کورٹ میں جاری عدالتی کارروائیوں کو وکلاء نے روک دیا۔ ریلی کی صورت میں ہائی کورٹ روانہ ہوئے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے جوڈیشل افسران کو عدالتی کارروائیاں معمول کے مطابق جاری رکھنے کی ہدایت کی وکلاء کی ریلی ہائی کورٹ پہنچی تو سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے کسی ممکنہ گڑ بڑ سے بچنے کیلئے واٹر کینن اور پولیس کی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ جیل حکام کی جانب سے قیدیوں کو پیشی پر نہ بھیجنے پر سیکڑوں مقدمات کی سماعت نہیں ہو سکی تھی۔ پولیس نے تھانوں میں گرفتار67 سے زائد ملزمان کو عدالتوں میں پیش کیا تھا اور ملزمان کا جسمانی و عدالتی ریمانڈ حاصل کیا تھا۔

Tags: