اقلیتی، مزدور اور یوتھ کونسلرز کا براہ راست انتخاب کر ایا جائے

September 15, 2015 1:58 pm0 commentsViews: 21

موجودہ طریقہ کار کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا، اسد اقبال بٹ، لطیف مغل و دیگر
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سول سوسائٹی کے رہنماؤںنے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں اقلیتی ،مزدور اور یوتھ کونسلرز کی نشستوں پر براہ راست انتخابات کرائے جائیں ۔موجودہ طریقہ کار شہریوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔اس طریقہ کار کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے رہنما اسداقبال بٹ ،لیبر سولیڈریٹی کمیٹی کے لطیف مغل ،اربن ریسورس سینٹر زاہد فاروق ،منارٹی ڈویلپمنٹ اینیشیٹو کے انتھونی نوید ،ناؤ کمیونٹیز کی فرحت پروین ،میر ذوالفقار اور دیگررہنماؤں نے پیر کو کراچی پریس کلب میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔