بلدیہ کراچی میں گھوسٹ ملازمین کی فہرستیں تیار غیر حاضر ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملیں گی

September 15, 2015 1:58 pm0 commentsViews: 29

عیدالاضحی کے موقع پر تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے
کراچی خصوصی پیکیج سے ٹرانسپورٹ اور دیگر مسائل کو حل کیا جائیگا‘ سید ناصر حسین کی کے ایم سی ہیڈ آفس میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کے مالی بحران کی بڑی وجہ گنجائش سے زائد ملازمین ہیں اور اس لئے جو ملازمین کام نہیں کرتے یا اپنی ڈیوٹی پر نہیں آتے اب انہیں کسی صورت تنخواہ ادا نہیں کی جائے گی۔ عید الاضحیٰ سے قبل تمام ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر اور کے ایم سی کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ آلائشوں کو اٹھانے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور عید الاضحی کے موقع پر تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور تمام اضلاع کو خصوصی فنڈز بھی کئے جا رہے ہیں۔ ملازمین کو عید الاضحی پر ایڈوانس تنخواہ کی ادائیگی کی جائے گی۔ 150 ارب روپے کے خصوصی پیکج سے کراچی میں ترقیاتی کاموں کو مزید وسعت دینے اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر مسائل کو حل کیا جائے۔ پیپلز پارٹی کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کے ایم سی ہیڈ آفس میں منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ کے ایم سی اور ڈی ایم سی کے ملازمین کی تنخواہیں اب سندھ بینک کے ذریعے ادا کی جائیں گی اور جن ملازمین نے اب تک سندھ بینک میں اکائونٹس نہیں کھلوائے ہیں انہیں15 روز کی مہلت دی گئی ہے گھوسٹ ملازمین اور افسران کی فہرستوں کو مرتب کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور کئی سو گھوسٹ ملازمین کو فارغ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ کرپشن میں جو افسر یا اہلکار ملوث پایا گیا اسے بھی نوکری سے فارغ کردیا جائے گا۔

Tags: