پاک فوج جارحیت کے مقابلے کیلئے ہر وقت تیار ہیں، ممنون حسین

September 15, 2015 1:57 pm0 commentsViews: 19

پاکستان امن پسند ملک ہے، پاکستان نیوی کی خصوصی تقریب سے خطاب ،حربی نمائش بھی دیکھی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اپنے تمام ہمسایوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کا خواہش مند ہے۔ انھوں نے واضح کیا کہ افواجِ پاکستان ہر قسم کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے پیر کو یوم دفاع پاکستان کی پچاس سالہ تقریبات کے موقع پر پاکستان نیوی کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر مملکت نے کہا کہ یہ امر باعث مسرت ہے کہ پاک بحریہ کے افسر اور جوان جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر مکمل عبور رکھتے ہیں۔ ممنون حسین نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک کی دفاعی ضروریات کے تناظر میں پاک بحریہ کی ترقی اور استحکام کے لیے یکسو ہے اور وہ دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے اس کی تمام ضروریات پوری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ چین کے تعاون سے اقتصادی راہداری کی تعمیر پر تیزی سے کام جاری ہے صدر مملکت نے تقریب میں بحری آلات، حرب کی نمائش اور دہشت گردی کے خلاف کمانڈوز کی پیشہ وارانہ مہارت کا عملی مظاہرہ، پاک بحریہ کی بھر پور جنگی تیاریوں کا عکاس اور قوم کیلئے باعث تقویت ہے۔

Tags: