روس میں رواں سال کی سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع

September 15, 2015 2:14 pm0 commentsViews: 24

ماسکو (نیٹ نیوز)روس نے سال 2015کی سنیٹر نامی سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع کر دیں جن میں95 ہزار فوجیوں سمیت ، بحری اور فضائی یونٹس حصہ لے رہے ہیں ۔ پیر کو عالمی ذرائع ابلاغ نے روسی وزارت دفاع کے حوالہ سے بتایا کہ سنیٹر 2015ء نامی فوجی مشقیں وولگا دریا سے لیکر ارال کے پہاڑی علاقوں اور مشرق میں سائیبریا تک پھیلے علاقے میں ہو رہی ہیں ۔ ان فوجی مشقوں میں روس کے ساتھ دفاعی معاہدہ (کولیکٹو سیکیورٹی ٹریٹی آرگنائزیشن) میں شامل ممالک جو زیادہ تر سابق سوویت ریاستیں ہیں حصہ لے رہے ہیں ۔ روسی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ کہ ان فوجی جنگی مشقوں کا مقصد معاہدہ (سی ایس ٹی او) میں شامل ممالک کی جنگی تیاریوں کا جائزہ لینا ہے ۔ یہ فوجی مشقیں 20ستمبر تک جاری رہیں گی۔ ان مشقوں میں 20بحری جہاز اور170ہوائی جہاز حصہ لیں گے ۔

Tags: