آندھرا پردیش میں ٹرک الٹنے سے 18مزدور ہلاک

September 15, 2015 2:11 pm0 commentsViews: 25

حیدر آباد( نیوز ڈیسک)بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں تعمیراتی سامان لے جانے والا ٹرک الٹنے سے 18مزدور ہلاک ہوگئے ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے پیر کو پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ آندھرا پردیش ریاست کے دارالحکومت کے جنوب مشرق میں 400کلو میٹر دور مزدوروں کو ٹرک میں لے جایا جا رہا تھا کہ اسی دوران ڈرائیور کو اونگھ آنے کے باعث ٹرک الٹ گیا جس کے نتیجہ میں 18مزدور ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ بھارت میں ٹریفک حادثات عام ہیں جہاں پر ٹریفک حادثات میں ہر سال 110,000 افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

Tags: