پشاور ‘ گھر کی چھت سے گر کر ماں اوردو بچے جاں بحق

September 15, 2015 2:11 pm0 commentsViews: 20

پشاور( نیوز دیسک) پشاور کے علاقہ ٹائون اکیڈیمی میں گھر کی چھت اچانک گر جانے سے ماں اپنے دو بچوں سمیت جاں بحق ہو گئی ۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ فضل رحیم نامی شخص کے گھر پیش آیا جس میں اس کی بیوی اور اس کے دو بچے جاں بحق ہوئے جبکہ فضل رحیم اس واقعہ میں زخمی ہوا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ واقعہ پیر کی صبح پیش آیا جب فضل رحیم اور اس کے اہل خانہ گھر میں موجود تھے کہ اچانک گھر کی چھت گر گئی ٗ ملبے سے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اس کی بیوی اور اس کے دو بچوں کی لاشیں نکالیں جبکہ فضل رحیم کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Tags: