نیٹی جیٹی پل کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک ۔ دیگر حادثات میں مزید ہلاک و زخمی

September 15, 2015 2:17 pm0 commentsViews: 25

گجر نالے میں ڈوبنے والے بچے کی لاش نہیں نکالی جا سکی، گلبرگ میں حادثے کے دوران ایک شخص ہلاک ہو گیا
کراچی (کرائم رپورٹر)شہرقائد میں ٹریفک حادثات واقعات میں2افراد جاںبحق اور تین افراد زخمی ہوگئے ۔گجر نالے میں ڈوبنے والے کمسن بچے کی لاش تاحال نہیں نکالی جاسکی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے نیٹی جیٹی پل کے قریب تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 48سالہ افضل خان ولد حبیب خان جاں بحق ہوگیا، جبکہ فوری طورپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ لاش کو سول اسپتال پہنچایا گیا ، متوفی لیاقت آباد ایف سی ایریا کا رہائشی تھا۔ کلری کے علاقے ماڑی پور روڈ مزار کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار45سالہ لیاقت ولد نیاز علی جاں بحق ہوگیا۔جسکی لاش کو سول اسپتال پہنچائی گئی جہاں سے ورثا لاش بغیر کارروائی اپنے ہمراہ لے گئے۔ گڈاپ سٹی کے علاقے ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت3افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی واقع اسپتال پہنچایا گیا ۔ گلبرگ کے علاقے بلاک نمبر12پشاوری ہوٹل کے قریب گجر نالے میں 3سالہ محمد سعاد گر گیا اس اطلاع پر پولیس ،شہری حکومت کا عملہ اور ایدھی کے رضا کارموقع پر پہنچ گئے اور لاش نکالنے کی کوشش شروع کردی تاہم آخری اطلاعات تک لاش نہیں نکالی جاسکی تھی ۔

گودھرا کالونی میں سلنڈر
پھٹنے سے2 افراد زخمی
کراچی(کرائم رپورٹر) گودھرا کالونی میںکار میکینک کی دکان میںذور ار دھماکے سے سلنڈرپھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق نیوکراچی صنعتی ایریا کے علاقے گودھرا کالونی میں قائم کار میکینک کی دکان پر کام کے دوران گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دکان کا مالک محمد یاسین اور سرتاج زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی آواز سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

آج صبح ہاکس بے سے جلی ہوئی لاش برآمد
پی آئی بی بلوچ پاڑہ اور درویش کالونی میں آپریشن35 افراد کو حراست میں لے لیا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح ہاکس بے سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی جو جلی ہوئی ہے ‘پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ مقتول کو قتل کرنے کے بعد اس کی شناخت مٹانے کیلئے لاش کو آگ لگادی گئی ہے‘ علاوہ ازیں رینجرز اور پولیس نے آج صبح پی آئی بی بلوچ پاڑہ درویش کالونی اور اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اور 35 مشتبہ افرد کو حراست میں لے لیا‘ جنہیں پوچھ گچھ کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا‘ رینجرز ترجمان کے مطابق سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیاگیا تھا۔

 

Tags: