پی ٹی سی ایل ملازمین کا تنخواہوں میں کٹوتیوں کیخلاف مظاہرہ

September 15, 2015 2:20 pm0 commentsViews: 20

احتجاج کے باعث ٹریفک جام، پولیس نے مذاکرات کے بعد ملازمین کو منتشر کر دیا
بنارس پل کے قریب بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کیخلاف مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ٹی سی ایل کے مشتعل ملازمین نے تنخواہوں سے کٹوتیوں کے خلاف آئی آئی چندریگر روڈ کو بلاک کرکے ٹریفک جام کردیا اور محکمہ کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا ۔بنارس پر بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پرلوگسڑک پر نکل آئے اور سڑک بلاک کردی۔ تفصیلات کے مطابق میٹھادر کے علاقے آئی آئی چندریگر روڈ پر پی ٹی سی ایل کے مشتعل ملازمین نے تنخواہوں میں غیر قانونی طور پر کٹوتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا جس کی وجہ سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،جبکہ اطراف کی سڑکوں پر بھی ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اورمشتعل ملازمین کو مذاکرات کے بعد منتشر کیا اور ٹریفک کی روانی کو بحال کروادی۔پیر آباد بنارس پل کے قریب علاقہ مکینوں نے بجلی کی بندش اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا ، مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ، مشتعل افراد نے بجلی کی بندش اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا مظاہرین نے خالی برتن بھی اٹھائے ہوئے تھے ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو منتشر کرایا جس کے بعد ٹریفک کی روانی بحال ہوئی۔

Tags: