جناح اسپتال میں ڈاکٹروں اور اسٹاف کی ہڑتال

September 15, 2015 2:23 pm0 commentsViews: 23

درجنوں آپریشنز ملتوی، او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا، شہری پریشان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیر کو کراچی کے جناح اسپتال میں تعینات ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ہیلتھ الائونس نہ ملنے کے خلاف ایمرجنسی کے علاوہ دیگر تمام شعبوں میں کام بند کردیا، جس کی وجہ سے جہاں درجنوں آپریشنز کو ملتوی کرنا پڑا وہیں او پی ڈی بند ہونے سے مریضوں کو بھی شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر انیس بھٹی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے ہیلتھ الائونس کی سمری پر دستخط کردیے ہیں، اسپتال کے ملازمین کو گزشتہ روز سمری سے متعلق بتادیا تھا کہ آئندہ چند روز میں ملازمین کو ہیلتھ الائونس دینے پرعمل درآمد شروع ہوجائے گا۔

Tags: