کراچی آپریشن نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی، ڈی آئی جی ٹریفک

September 15, 2015 2:23 pm0 commentsViews: 33

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی آپریشن نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی، ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر امیر شیخ کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اہلکاروں کے قتل کی حالیہ وارداتوں میں وہ دہشت گرد ملوث ہیں جن کی کمر کراچی آپریشن کے باعث ٹوٹ چکی ہے اور وہ نہتے لوگوں پر گولیاں برسارہے ہیں۔ٹریفک پولیس کے شہداء اور زخمیوں کے اعزاز میں کراچی میں تقریب ہوئی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس اہل کاروں کو ٹریننگ دی جا رہی ہے۔ شہداء کے اہل خانہ نے محکمے کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Tags: