کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کا ٹاسک ملا تھا،آفتاب عالم کے قاتل کا انکشاف

September 15, 2015 2:24 pm0 commentsViews: 35

شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے 4 گروپس کام کررہے ہیں، ہر گروپ میں 3سے4لڑکے شامل ہیں
بیرون ملک سے اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کی، آفتاب عالم کی 3دن تک ریکی کی تھی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر صحافی آفتاب عالم کے قتل میں ملوث کاؤنٹرٹیرررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہاتھوں گرفتار ٹارگٹ کلر نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں ۔سی ٹی ڈی کے ذرائع کے مطابق ملزم ذیشان نے بتایا کہ اس نے صحافی آفتاب عالم کی3روز تک ریکی کی تھی اور پھر قتل کردیا ۔ملزم کو شہر میں فرقہ وارانہ فساد کرانے کا ٹاسک ملا تھا ۔ملزم نے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ کے4گروپس شہر میں کام کررہے ہیں ۔ہر گروپ میں3سے4لڑکے شامل ہیں ۔ملزم نے ایک پڑوسی ملک سے اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے ۔ملزم نے ایک بیکری پر فائرنگ کرکے 2افراد کو بھی قتل کیا تھا ۔

Tags: