پرانا گولیمار اور پاک کالونی سے مسروقہ53 موٹر سائیکلیں برآمد

September 15, 2015 2:24 pm0 commentsViews: 29

جوئے اور منشیات کے اڈوں پر چھاپے، گینگ وار کے3 کارندے گرفتار کر لیے گئے، اسلحہ بھی ملا
برآمد مو ٹر سائیکلیں مختلف علاقوں سے چھینی گئی ہیں، گاڑیوں کے پارٹس بھی برآمد
کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقہ پرانا گولیمار اور پاک کالونی میں حساس اداروں اور اے سی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرکے شہر بھر سے چھینی گئی53موٹر سائیکلیں بر آمدکرلی ہیںجبکہ ایک اورکارروائی میں3 ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیاہے۔لیاری آپریشن کے بعد گینگ وار کی اجارہ گاہ بنے والے علاقے پاک کالونی اور پرانا گولیمار میں پیرکی صبح اے سی ایل سی اور حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں سے چھینی گئی53موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔ مشترکہ کارروائی میں موٹرسائیکلوں کے چیسسز اور پارٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔دوسری جانب ایک اور کارروائی میں اغوا برائے تاوان کیلئے بنائی گئی ہائیڈ آئوٹ،جوئے خانے،منشیات فروشی کے اڈوں پر چھاپہ مار کر، گینگ وار کے تین کارندے گرفتار کرلئے گئے۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے ایک ریپیٹر تین ٹی ٹی پستول اور گولیاں بھی بر آمد ہوئیں۔

Tags: