پاسکو کے گندم کے گودام کاافتتاح،22سالہ قبضہ ختم

September 15, 2015 2:25 pm0 commentsViews: 110

گودام میں 20ہزار ٹن گندم ذخیرہ کی گنجائش ہے، 2لاکھ بوریاں محفوظ کی جا سکیں گی
کراچی ( سٹی رپورٹر) وفاقی وزیر خوراک سکندر حیات خان بوسن نے کراچی میں پاسکو کے گندم کے گودام کا افتتاح کیا ۔یہ کراچی میں پاسکو کا واحد گودام ہے جس پر گذشتہ بائیس سال سے قبضہ تھا ۔جس کی وجہ سے گند م کا ذخیرہ کر نے کے مسائل کا سامنا تھا۔ اور فوری گندم کی فراہمی میں دشواری اور محفوظ طریقہ سے گندم ذخیرہ کر نے میں مشکلا ت تھیں۔ گودام میں 20 ہزار ٹن گندم ذخیرہ کر نے کی گنجائش ہے۔ جس میں ایک سو کے جی کے دو لاکھ بیگز میں یہ گندم محفوظ کی جاسکے گی۔ اس موقع پر کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی اور پاسکو کے مینجنگ ڈائریکڑ کیپٹن ریٹائرڈ طارق مسعود بھی موجو د تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ پاسکو کا کراچی میں گندم کا ذخیرہ کر نے کے اس گودام کی بہت اہمیت ہے۔ یہ کراچی میں ادارہ کا واحد گودام ہے ۔ قابضین سے اس کا قبضہ ختم کر انا یقیناادارہ کی ایک بڑی کامیابی ہے ۔اس کا کریڈٹ ادارہ کے منیجنگ ڈائریکڑ طارق مسعود کو جا تا ہے جنہوںنے مسلسل کوششوں اور مستقل مزاجی سے اس کا قبضہ ختم کرانے کے لئے قانونی جنگ لڑی اور بالاآخر اس میں کامیابی حا صل کی۔انھوں نے کہا کہ پاسکو کی اس کوشش سے قومی خزانہ کو بڑا فائدہ ہوگا۔

Tags: