کراچی کو1080 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ

September 15, 2015 2:26 pm0 commentsViews: 22

100 ملین گیلن فراہمی آب کے منصوبے کے پمپنگ اسٹیشن کی تعمیر جنگی بنیادوں پر مکمل کی جائے، افسران کو ہدایت
کراچی ( سٹی رپورٹر) کراچی کو 1080 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ مصباح الدین فرید نے ہدایت کی ہے کہ 100 ملین گیلن فراہمی آب کے منصوبہ نیو پمپنگ اسٹیشن کی تعمیر جنگی بنیادوں پر مکمل کی جائے تا کہ شہر میں پانی کی قلت پر قابو پایا جا سکے اور شہریوں کو مزید 100 ملین گیلن پانی کی فراہمی ممکن ہو لہذا اس سلسلے میں تمام حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے مزید کسی تاخیر کے منصوبے پر کام شروع کیا جائے یہ منصوبہ 2 سال قبل مکمل ہونا تھا اس میں تاخیر کی مزید گنجائش نہیں ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے کہا کہ منصوبے کے آغاز کیلئے حکومتی اعلیٰ سطح پر رابطہ کیا جائے گا تا کہ اس اہم ترین منصوبہ کی جلد از جلد تکمیل ہو اور اس سے شہری ثمرات حاصل کر سکیں، انہوں نے کہا کہ کراچی کو اس وقت آبادی کے تناسب سے 1080 ملین گیلن پانی کی ضرورت ہے جبکہ حب ڈیم سے 100 ملین گیلن پانی کی بجائے 36 ملین گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ مجموعی طور پر شہر کو 540 ملین گیلن پانی جو ضرورت کا نصف ہے فراہم کیا جا رہا ہے تا ہم بلوچستان کے علاقوں میں مزید بارش نہ ہونے کے باعث حب ڈیم سے پانی کی فراہمی منقطع ہو سکتی ہے۔

Tags: