مفتی نظام الدین شامزئی کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

September 15, 2015 2:25 pm0 commentsViews: 32

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مفتی نظام الدین شامزئی ،مفتی عبدالمجید دین پوری اور انسپکٹر ناصر الحسن کے قتل میں ملوث دہشت گرد کو14روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔پولیس نے پیر کو سخت سکیورٹی میں ٹارگٹ کلر وصی حیدر کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ۔پولیس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ابتدائی تفتیش میں مفتی نظام الدین شامزئی ،مفتی عبدالمجید دین پوری ،ان کے ساتھیوں ،پولیس انسپکٹر ناصر الحسن سمیت قتل کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔

سنی تحریک کے کارکن 28ستمبر تک جسمانی
ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سنی تحریک سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم کو 28ستمبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے ۔پیر کو پولیس کی بھاری نفری نے سنی تحریک کے گرفتار سیکٹر انچارج شہباز انجم کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ۔دوران سماعت پولیس کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔جبکہ ملزم بھتہ خوری ،ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ملزم سے مزید تفتیش کرنی ہے ۔ لہٰذاملزم کو ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے ۔

Tags: