جنوبی وزیرستان میں طالبان کے حملے میں 2 اہلکار شہید

September 15, 2015 2:27 pm0 commentsViews: 36

تیار زہ (اسٹاف رپورٹر)جنوبی وزیرستان میں طالبان کے حملے میں سیکیورٹی فورسز کے2اہلکار شہید ہوگئے نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل تیارزہ کے علاقے خیسور میں چشمے سے پانی بھرنے والے سیکیورٹی فورسز کے2اہلکاروں پر محسود طالبان نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں اقبال اور بختیار نامی اہلکار شہید ہوگئے۔یاد رہے کہ وفاق کے زیرِ انتظام پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان، خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی سمیت سات ایجنسیوں کو عسکریت پسندوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے۔

Tags: