انڈین ہاکی لیگ میں پاکستانی پلیئرز کی شمولیت کیلئے معافی مانگنے کی شرط

September 15, 2015 2:27 pm0 commentsViews: 32

چمپئن ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے جشن منانے پر بھارت سیخ پا ہوگیا تھا
نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) ہاکی انڈیا کے صدر نریندر رابٹرا نے ملکی لیگ کی لانچنگ کے موقع پر ایونٹ میں پاکستانی پلیئرز کی شرکت کا معاملہ پی ایچ ایف کے معافی مانگنے سے مشروط کردیا‘ واضح رہے کہ گزشتہ سال بھو بھنیشور میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر بھارتی شائقین پر سکتہ طاری ہوگیا تھا‘ فتح کا جشن مناتے ہوئے پاکستانی کھلاڑیوں نے اپنی شرٹس اتار کر اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی جانب لہرائیں‘ جس پر تنازع ہوگیا تھا ‘پاکستانی ٹیم کے اس رویے پر عالمی ہاکی تنظیم ایف آئی ایچ نے بھی سرزنش کی تھی‘ جس پر پاکستانی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ نے معافی مانگ لی تھی‘ تاہم پیر کو ہاکی انڈیا لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی لانچنگ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں نریندر رابٹرا نے ایونٹ میں پاکستان پلیئرز کی شرکت پی ایچ ایف کے معافی مانگنے سے مشروط کردی‘ اس کے علاوہ دونوں ممالک میں جاری سیاسی تنائو کے پیش نظر کھیلوں کے رابطے منطقع ہیں‘ بھارت اس سے قبل کرکٹ سیریز بھی کئی حیلے بہانوں سے ٹال چکا ہے۔

Tags: