نوشکی میں 26باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے،2دہشت گرد ہلاک

September 15, 2015 2:28 pm0 commentsViews: 26

بڑی تعداد میں اسلحہ وبارود برآمد، نال میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر حملہ، لیویز اہلکار شہید
کوئٹہ( نیوز ڈیسک) نوشکی میں26 فراریوں نے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا‘16 فراریوں کا تعلق نوشکی اور 10 کا تعلق خاران سے ہے‘ حساس ادارے اور فرنٹیئر کار کا تربت پنجگور مشکے‘ ڈیرہ بگٹی میں سرچ آپریشن‘ فائرنگ کے تبادلے میں2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے‘ بھاری مقدارمیں اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا‘ 2بم ناکارہ بنادیئے گئے‘ نال میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کردیا‘ فائرنگ کے تبادلے میں ایک لیویز اہلکارجاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا‘ فورسز نے کالعدم تنظیم کے7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا‘ پنجگور شہر پر فائر کئے گئے6 راکٹ کھلے میدان میں گرکر پھٹ گئے۔

Tags: