ایل پی جی کی قیمت میں10 روپے کلو اضافہ

September 15, 2015 2:28 pm0 commentsViews: 23

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عید الالضحیٰ کی آمد سے قبل ایل پی جی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیاہے جس کے بعد گھریلو اور کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 120 روپے جب کہ کمرشل سلنڈر کی قیمت میں بھی480 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکومت نے ایل پی جی کی درآمد پر 6 فیصد ٹیکس عائد کر دیا ہے۔

Tags: