سرکاری اسپتالوں میں سیاسی جماعتوں کے دفاتر ختم کرنے کی ہدایت

September 15, 2015 2:29 pm0 commentsViews: 21

اسپتالوں کی ذمہ داری مریضوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے، جام مہتاب
سندھ میں بچوں کو پولیو قطرے پلوانے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا، اجلاس کی صدارت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صو بائی وزیر جام مہتاب حسین ڈہر نے سرکاری اسپتالوں کی انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کیں ہیں کہ تما م سیاسی جماعتو ں کے دفاتر کا خاتمہ کریں اور اس سلسلے میں کسی قسم کا دبائو برداشت نہیں کیا جا ئے ۔یہ بات آج انہو ں نے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتالو ں کو اسپتال نظر آنا چاہئے اور ان میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت ،جھنڈے بینرز اور دفاتر وغیرہ نہیں ہونا چاہئے ۔صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ سر کاری اسپتالوں کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ مریضو ں کو علا ج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرے اور وہ جب مریض ان اسپتالو ں میںآئیں تو آپ کو بہتر محسوس کریں ۔صوبائی وزیر صحت جام مہتاب حسین ڈہر نے کہا کہ پولیو کے خلا ف جاری مہم کے دوسر ے مرحلے میں کراچی کے اضلاع شر قی ، وسطی اور کورنگی میں مطلو بہ اہداف کو پورا کیا جارہا ہے تاہم چند نا گزیر وجوہات کی بنا پر پو لیو مہم کو چند دن کے لئے بڑ ھادیا گیا ہے علا وہ ازیں سندھ کے دیگر اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 16 ملین بچو ں کو پولیو کے قطرے پلوانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ سندھ میں پو لیو کا آخری کیس رواںسال فروری 2015 میں جبکہ کرا چی میں پو لیو کا آخری کیس اکتو بر2014سا منے آیا تھا ۔

Tags: