علی نوازشاہ کو ایمانداری کی سزا دی گئی، نثار کھوڑو

September 15, 2015 2:30 pm0 commentsViews: 27

مسلم لیگ نواز کے پاس الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں ہے، صحافیوں سے بات چیت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے سینئر وزیر اطلاعات نثار احمد کھوڑو نے سینٹرل جیل کراچی میں پیپلز پارتی کے سزا یافتہ ایم پی اے و سابق صوبائی وزیر سید علی نواز شاہ سے ملاقات کی ااور احتساب عدالت کے دیئے گئے فیصلے ‘سیاسی صورتحال سمیت باہمی امو رپر تبادلہ خیال کیا۔نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سید علی نواز شاہ کے خلاف ایل بی او ڈی کی زمین کے زیادہ معاوضے کا غلط رنگ دے کر نیب کے پرانے مقدمے میں گرفتاری سیاسی انتقامی کارروائی ہے اور ان اداروں کی یہ کاروائیاں کھوکھلا پن ظاہر کرتی ہیں اس طرح کے عمل انصاف پر سوالیہ نشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ علی نواز شاہ کو ایمانداری کی سزاد دی گئی ہے انھوں نے پانچ سال بحیثیت وزیر اوراس وقت ایم پی اے ہوتے ہوئے تنخواہیں نہیں لی ہیں تو وہ کرپشن کیا کرینگے ؟ انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف دیئے گئے فیصلے میں کمزوریاں موجود ہیں اور ہم اعلیٰ عدالتوں میں جانے کا حق رکھتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے پاس الزام تراشی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے ۔

Tags: