فلم ’’دنگل‘‘ کی عکس بندی کیلئے… عامر خان 3 ماہ لدھیانہ میں قیام کرینگے

September 15, 2015 2:31 pm0 commentsViews: 44

ممبئی( نیٹ نیوز)بالی ووڈ اداکار عامر خان اپنی نئی فلم ’’ دنگل ‘‘ کی عکس بندی کے سلسلے میں لدھیانہ میں3 ماہ قیام کریں گے‘ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان گزشتہ روز اپنی نئی فلم ’’ دنگل‘‘ کی عکس بندی کیلئے لدھیانہ پہنچے جہاں ان کا روایتی انداز میں بھنگڑے کے ساتھ استقبال کیا گیا‘ اس موقع پر بچوں اور بڑوں کی ایک بڑی تعداد عامر خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے جمع ہوگئی‘ اس موقع پر کچھ مداحوں نے عامر خان کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں‘ ایچ ٹی ہوٹلز کے مارکیٹنگ منیجر نے کہا کہ فلم کا ایک بڑا حصہ ہوٹل میں عکس بند کیا جائیگا اور اس سلسلے میں ریسلنگ رنگ بھی بنایا گیا ہے۔

Tags: