پی ایس او غیرمعیاری پیٹرول فراہم کررہا ہے، عبدالسمیع

September 15, 2015 2:31 pm0 commentsViews: 16

ایران سے پیٹرول کی اسمگلنگ کے باعث قومی خزانے کو بھی نقصان اٹھانا پڑرہا ہے،حکومت سدباب کرے
سندھ میں سی این جی پمپوں پر گیس کی بندش کو ختم کیاجائے، تین دن کی بندش زیادتی ہے
کرا چی ( سٹی رپورٹر) پی ایس اوتبا ہی کا شکا ر ہے جسکی تما م تر تو جہ ایل این جی پر مر کو ز ہے اور شیر شاہ ڈپو ، دھا ڑی ،محمو د کو ٹ ، سانگی ودیگر ڈپو پر پی ایس اوکی طرف سے غیر معیاری پٹر ول فراہم کیا جا رہا ہے ۔ جبکہ کئی سال سے مطا لبے کے با وجو د پٹرو ل پمپس کے کمیشن میں اضا فہ بھی نہیں کیا جا رہا ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر ز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کے سنیئر ممبر اور چیئر مین مجلس قا ئمہ برا ئے پٹر ولیم پر وڈکٹس عبد السمیع خا ن نے اپنی کمیٹی کے ایک اجلا س میں کیا ۔ عبدالسیمع خان نے مزید بتا یا کہ ایرا ن سے پٹرول کی اسمگلنگ مستقل جاری ہے ۔ جسکا کو ئی سد باب نہیں کیا جا رہا ہے جسکی وجہ سے نہ صر ف پی ایس اوکو نقصا ن اُٹھا نا پڑ رہا ہے بلکہ حکومت کے خزا نہ کو بھی نقصا ن ہو رہا ہے ۔ اجلاس کے دورا ن فیڈریشن آف چیمبر کے نائب صدر محمد وسیم وہرا نے کہا کہ کمیٹی کے ارکا ن ایک تفصیلی رپورٹ فیڈریشن چیمبر آف کامرس میں جمع کرا ئیں تا کہ متعلقہ حکام تک پٹرو ل پمپ ما لکا ن کے مسائل پہنچا ئے جا سکیں دو سری طر ف عبدالسمیع خا ن نے بتایا کہ ملک میں کل گیس کی پیداوار کا 71فیصدہے ۔ لیکن سند ھ میں سی این جی اسٹیشنز کی ہفتہ وار 3دن کی گیس کی بند ش ایک زیا دتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو یہ با ت کئی با ر کہہ چکے ہیں لیکن حکومت پر کو ئی اثر نہیں پڑا اور اب صو با ئی حکومت اس معاملے کی نزا کت کااحساس ہو گیا ہے ۔ لہٰذا سند ھ میں سی این جی پمپوں پر گیس کی بند ش کو ختم کیاجا ئے۔