نیشنل ایکشن پلان:سندھ میں107 غیررجسٹرڈمدارس بند

September 15, 2015 2:34 pm0 commentsViews: 27

غیررجسٹرڈمدارس، دادو، حیدرآباد،ٹھٹھہ،مٹیاری اور دیگر علاقوں میں قائم تھے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد تیز کردیا گیا ہے۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت سندھ میں 107 غیررجسٹرڈ مدارس بند کروادیئے گئے ہیں۔ان غیر رجسٹرڈ مدارس میں 5ہزار سے زائد طلبا زیرتعلیم تھے۔انتظامیہ کے مطابق سندھ بھرکے مدارس کے کوائف یکجا کر نے کے بعد غیررجسٹرڈ مدارس کا سراغ لگایا گیا ہے۔ جس کے بعد نیشنل ایکشن پلان کے تحت 107 غیررجسٹرڈ مدارس کوبند کردیاگیا ہے۔حیدرآباد، مٹیاری، ٹھٹھہ، دادو سمیت سندھ کے 9اضلاع میں غیررجسٹرڈ مدارس بند کیے گئے۔ سب سے زیادہ غیررجسٹرڈ30 مدارس دادو میں تھے۔ حیدرآباد میں21اورمٹیاری میں 12 غیر رجسٹرڈ مدارس تھے۔غیررجسٹرڈ مدارس کی رپورٹ آئی جی سندھ کو ارسال کردی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق غیر رجسٹرڈ مدارس کو رجسٹریشن کے بعد دوبارہ کھولا جا سکتا ہے۔ان غیر رجسٹرڈ مدارس میں 5ہزار سے زائد طلبا زیرتعلیم تھے۔

Tags: