پنجاب میں آپریشن اوپر سے شروع ہوگا نواز شریف کو ممنون حسین کی بددعا لگ گئی ڈاکٹر شاہد مسعود

September 15, 2015 2:34 pm0 commentsViews: 19

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تجزیوں تبصروں پر مشتمل نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاکہ پی پی کے بے شمار سر ہیں اب اس میں دماغ ہے کہ نہیں یہ ایک الگ بات ہے انہوں نے کہا کہ پی پی کے بہت سے سینیٹرز کو بہت محتاط رہ کر بات کرنی ہوگی، ڈاکٹر عاصم حسین نے بہت سے لوگوں کے نام دیئے ہیں بے نظیر بھٹو شہید کے حوالے سے آنے والے دنوں میں بہت کچھ نکلنے والا ہے، وزیراعظم میاں نواز شریف کا جہاں تک تعلق ہے وہ پریشان ہیں وہ صدر ممنون حسین کو جن نظروں سے دیکھتے ہیں آج نواز شریف کو لگتا ہے کوئی انہیں بھی نہیں نظروں سے دیکھ رہا ہے، لگتا ہے نواز شریف کو ممنون حسین کی بددعا لگ گئی ہے جہاں تک پنجاب کا تعلق ہے اس کا معاملہ کراچی سے مختلف ہے کراچی میں صفائی گرائونڈ سے شروع ہوئی مگر یہاں سے اوپر سے شروع ہوگی۔

Tags: