نیپرا نے جون جولائی کیلئے بجلی سستی کرنیکی منظوری دیدی

September 16, 2015 3:35 pm0 commentsViews: 25

جون کے لیے فی یونٹ بجلی 2 روپے 19 پیسے ، جولائی کیلئے 2روپے14پیسے فی یونٹ سستی ہوگی
اسلام آباد ( اے این این ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے2 جون کیلئے2 روپے 19 پیسے جب کہ جولائی کیلئے2 روپے 14 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جون کیلئے فی یونٹ بجلی 2 روپے 19 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جون کے مہینے میں19 ارب 92 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس پر46 ارب روپے کے اخراجات آئے، پانی سے 40 فیصد، فرنس آئل سے25 فیصد، گیس سے27 فیصد جبکہ نیو کلیئر ذرائع سے4 فیصد بجلی بنائی گئی۔ سینٹرل پاور پر چیزنگ ایجنسی کے مطابق جون میں پانی سے 3 ارب 97 کروڑ یونٹ بجلی بنائی گئی۔ نیپرا کاکہنا تھا کہ اوگرا کی جانب سے قیمت مقرر ہونے تک ایل این جی سے بنی بجلی کی فیول ایڈجسٹمنٹ نہیں ہو سکتی۔

Tags: