ناخوش لوگ مجھے ہٹاکر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں‘ نواز شریف

September 16, 2015 3:36 pm0 commentsViews: 23

سیاست دان خدارا وزیراعظم کی کرسی کانہیں بلکہ ملک کا سوچیں تنقید برائے تنقید ٹھیک نہیں ہے
کسانوں کیلئے 341 ارب کا مراعاتی پیکیج کا اعلان کسی پر احسان نہیں‘ حکومت کا فرض تھا‘ کسان کنونشن سے خطاب
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کسانوں کیلئے4حصوں پر مشتمل 341 ارب روپے کا مراعاتی پیکیج دیتے ہوئے کسانوں کو نقد رقم کی فراہمی‘ بلا سود قرضے‘ کھاد اور زرعی مشینری کی درآمد پر ٹیکس میںکمی‘ قرضوں کی ادائیگی کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا‘ وزیراعظم نے کہا کہ کسانوں کیلئے مراعاتی پیکیج کسی پر احسان نہیں بلکہ یہ حکومت کا فرض اور کسانوں کا حق ہے‘ کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا‘ کچھ لوگ کسانوں کی داد رسی کیلئے دیئے گئے پیکیج سے ناخوش ہوں گے‘ تنقید کا موقع تلاش کرنے والے چاہتے ہیں کہ کسی نہ کسی طرح نواز شریف کو باہر کیا جائے اور وہ اندر ہوجائیں‘ سیاستدان خدارا وزیراعظم کی کرسی کا نہیں بلکہ ملک کا سوچیں‘ ان خیالات کااظہار انہوںنے کنونشن سینٹر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ وزیراعظم نے کہا کہ4حصوں پر مشتمل341 ارب روپے سے زائد کا مراعاتی پیکیج کسانوں کو دیا جارہا ہے‘ پہلے حصے میں کسانوں کو براہ راست مالی تعاون فراہم کیا جائیگا۔

Tags: