ہمارے یوم سوگ میں دکانیں اور کاروبار بند نہیں ہوئے فاروق ستار کا اعتراف

September 16, 2015 3:36 pm0 commentsViews: 21

کراچی آپریشن کے پیچھے سیاسی ایجنڈا بھی ہے‘ ایم کیو ایم کوسیاسی سرگرمیوں سے روکا جارہا ہے
ہم نے ہڑتال کی کال نہیں دی تھی یوم سوگ کا اعلان کیا تھا‘ اتوار کو کامیاب ریلی نکالی تھی‘ نجی ٹی وی سے گفتگو
کراچی ( نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے یوم سوگ کا اعلان کیا تھا‘ ہڑتال کی کال نہیں دی تھی‘ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں مانتا ہوں کہ سوگ میں دکانیں اور کاروبار بند نہیں ہوئے‘ ہمارے یوم سوگ پہلے بھی ناکام ہوئے ہیں‘ جبری طور پر دکانیں اور بازار کھلوائے گئے لیکن اگلے دن ہی اتوار کو ایم کیو ایم نے کامیاب ریلی نکالی ‘انہوں نے مزید کہا کہ کراچی آپریشن کے پیچھے سیاسی ایجنڈا بھی ہے‘ وزیراعظم سے کہہ کر تھک گئے لیکن ہماری بات دیوار سے ٹکراکر واپس آجاتی ہے‘ ایم کیو ایم کو سیاسی سرگرمیوں سے روکا جارہا ہے‘ فاروق ستار نے مزید کہا کہ مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کرنے کیلئے رشید گوڈیل پر حملہ ہوا‘ ایم کیو ایم احتجاج کرتی تو مذاکراتی عمل متاثر ہوتا‘ مذاکرات کی دست برداری کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہوا‘ ایم کیوا یم نے استعفوں کو کارڈ کے طور پر استعمال نہیں کیا۔

Tags: