معاشی صورتحال کی بہتری کیلئے مزید اصلاحات کرنا ہونگی‘ ایس ایم ارشاد

September 16, 2015 3:44 pm0 commentsViews: 20

سیاسی درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ سرمایہ کاری میں بھی تشویشناک کمی ہوگئی ہے
تاجر دشمن اقدامات سے سیزن ہونے کے باوجود مارکیٹس ویران ہوگئی ہیں‘ خالدشیخ
کراچی( مارکیٹ رپورٹر) اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی خوش آئند ہے مگر معاشی صورتحال کو درست کرنے کیلئے مزید اصلاحات کرنا ہونگی۔ چیئر مین جامعہ الائنس ایس ایم ارشاد نے گزشتہ روز ملک کی موجودہ اقتصادی و تجارتی صورتحال اور چھوٹے تاجروں کو درپیش کساد بازاری کی صورتحال پر غور کیلئے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاری میں بھی تشویشناک کمی ہو رہی ہے۔ ملک میں تیار ہونے والی اشیاء کی مانگ میں قیمتوں میں اضافے کے باعث کمی جبکہ در آمدی ٹیرف میں اضافے کے باعث ڈالر کے مقابلے میں روپیہ لڑ کھڑا رہا ہے۔ الائنس کے جنرل سیکریٹری خالد شیخ نے چھوٹے تاجروں کو درپیش مندی کے رجحانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاجر دشمن اقدامات کے باعث سیزن کے باوجود مارکیٹوں میں ویرانی نظر آتی ہے۔