پی کے93 اپر دیر میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا

September 16, 2015 3:46 pm0 commentsViews: 25

اپر دیر ( مانیٹرنگ ڈیسک) پی کے93 اپر دیر میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔ پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ ثناء اللہ 21788 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے ملک اعظم 15045 ووٹ حاصل کر سکے۔ پی کے 93 اپر دیر واڑی میں منگل کے روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ صبح8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی اور حلقے کی خواتین ووٹرز نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

Tags: