مکہ مکرمہ کرین حادثہ بن لادن کمپنی بلیک لسٹ قرار

September 16, 2015 3:45 pm0 commentsViews: 182

ریاض( آن لائن) سعودی شاہی فرمان کے تحت مکہ مکرمہ کرین حادثے کے بعد بن لادن کمپنی کو بلیک لسٹ کرکے کمپنی کے عہدیداروں کے تحقیقات مکمل ہونے تک ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کمپنی کو مزید ٹھیکے دینے پر بھی پابندی لگا دی عرب ٹی وی رپورٹ کے مطابق سعودی شاہی فرمان میں مکہ مکرمہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو دس لاکھ ریال معاوضہ دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

Tags: