الطاف حسین کی62 ویں سالگرہ ملک بھر میں کل منائی جائے گی

September 16, 2015 3:43 pm0 commentsViews: 22

کراچی( پ ر) متحدہ قومی موومنٹ کے ونگز اور شعبہ جات کا ایک اجلاس منگل کے روز خوشید میموریل سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ہوا جس کی صدارت ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا نے کی۔ اجلاس میں قائد تحریک الطاف حسین کی62 ویں سالگرہ سادہ مگر پر وقار انداز میں منانے کا اعلان کیا گیا اور طے کیا گیا کہ الطاف حسین کی62 ویں سالگرہ کے موقع پر جناغ گرائونڈ عزیز آباد میں 17 ستمبر2015ء بروز جمعرات کو مرکزی اجتماع ہوگا اور ملک بھر میں ایم کیو ایم کے دفاتر پر بھی سالگرہ کے اجتماعات منعقد ہوں گے۔