بھارتی عدالت کا ہفتے میں ایک دن گوشت فروخت کرنے کاحکم

September 16, 2015 3:47 pm0 commentsViews: 28

گوشت کی فروخت ممنوع نہیں، ہم سب گوشت کھاتے ہیں، عدالتی ریمارکس
نئی دہلی( اے پی پی ) بھارتی ہائی کورٹ نے ہفتے میں ایک دن گوشت بیچنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی میں قائم عدالت نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ قصاب جمعرات کو گوشت فروخت کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گوشت بیچنے والوں کی کوتنظیم مٹن ٹریڈرز کی جانب سے ریاست میں گوشت کی فروخت پر پابندی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔ کیس کی سماعت کے دوران مجسٹریٹ نے گوشت کی پابندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پابندی لگانے کیلئے بہت ساری چیزیں موجود ہیں اگر پابندی عائد کرنی ہے تو ان پر لگائی جائے۔ عدالت نے کہاکہ گوشت کی فروخت ممنوع نہیں ہم سب گوشت کھاتے ہیں۔

Tags: