T-20 کپ‘ پشاور نے کراچی بلیوز کو شکست دیدی

September 16, 2015 3:53 pm0 commentsViews: 27

پشاور کی ٹیم نے 7 وکٹوں سے کراچی کو آئوٹ کلاس کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا کرلیا مطلوبہ ہدف ایک اوور پہلے ہی مکمل کرلیا
کراچی( اسپورٹس ڈیسک) قومی ٹوئنٹی 20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2015ء میں پشاور نے کراچی بلیوز کو 7 وکٹوں سے آئوٹ کلاس کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف 178 رنز ایک اوور پہلے حاصل کرلیا۔ کراچی بلیوز نے مقررہ 20 اوورز میں8 وکٹوں پر 177 رنز بنائے۔ کپتان سر فراز احمد نے26 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے نا قابل شکست 47 رنز، خرم منظور نے24 گیندوں پر41 رنز اور خالد لطیف نے 23 رنز بنائے۔ عمران خان جونیئر نے26 رنز دیکر 3 کھلاڑی آئوٹ کئے جبکہ عمران خان نے2 اور ذوہیب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں رفعت اللہ مہمند نے23 گیندوں پر6 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے43 رنز بنا کر فتح کی بنیاد رکھ دی۔ محمد رضوان نے58 ، افتخار احمد نے57 رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ انور علی، عبدالامیر اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Tags: