گیس کی بندش اسٹیل ملز کے ملازمین کی تنخوائوں کا معاملہ کٹھائی میں پڑ گیا

September 16, 2015 3:53 pm0 commentsViews: 30

6 ارب سے زائد کا نقصان سوئی سدرن کا اسٹیل ملز کو گیس فراہم کرنے سے انکار
اسلام آباد( یو پی پی) سوئی سدرن گیس کمپنی ( ایس ایس جی سی) کی طرف سے پاکستان اسٹیل ملز کی گیس بحال نہ کرنے پر ملز کا مستقبل غیر یقینی صورت حال سے دو چار ہوگیا ہے اور ساڑھے تین ماہ کی تنخواہوں سے محروم اسٹیل ملزکے 16 ہزار ملازمین کو عید الاضحی پر تنخواہوں کی ادائیگی کا معاملہ بھی کھٹائی میں پڑ گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایم کو گیس کی عدم فراہمی کے باعث 6 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی طرف سے ایک خط کے ذریعے پاکستان اسٹیل ملز کو گیس بحال کرنے سے صاف انکار کر دیا اور موقف اختیار کیا ہے کہ رقم کی فراہمی کے بغیر گیس بحال نہیں کر سکتے اور اسٹیل ملز تیار شدہ مصنوعات فروخت کرکے فنڈز کا بندوبست کرے، ہم سے بار بار رابطہ کرنے کی بجائے اسٹیل ملز اپنی مالی صورتحال بہتر کرے۔ ادھر اسٹیل ملز کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن کو 35 ارب روپے ادا کئے جا چکے ہیں۔ گیس کی بندش کے باعث اسٹیل ملز کو یومیہ 7 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔

Tags: