بینکوں کے ڈپازٹس میں121ارب روپے کی ریکارڈ کمی

September 16, 2015 3:54 pm0 commentsViews: 26

2ماہ کے دوران بینکوں کے ڈپازٹس کم ہو کر 90 کھرب90 ارب روپے ہوگئے
ٹرانزیکشن پر لگائے گئے ودہولڈنگ ٹیکس کے باعث ڈپازٹس میں کمی ہورہی ہے، ماہرین
کراچی( کامرس رپورٹر) رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی تا اگست کے دوران بینکوں کے ڈپازٹس کمرشل بینکوں میں سرمایہ 9 اعشاریہ 2 ٹریلین سے کم ہو کر9 ٹریلین رہ گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے آغاز پر بینکوں کے پاس91 کھرب41 ارب روپے کے ڈپازٹس تھے جو 2 ماہ میں کم ہو کر 90 کھرب 20 ارب ہوگئے ہیں۔ جولائی میں کمرشل بینکوں کے زر مبادلہ کے ذخائر میں33 ارب روپے کی کمی ہوئی جبکہ اگست میں زر مبادلہ کے ذخائر میں88 ارب روپے کی کمی ہوئی۔ بینکنگ ماہرین کے مطابق حکومتی ود ہولڈنگ ٹیکس کے باعث ذپازٹس میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ بینکوں کو لکوئیڈٹی کے مسائل کا سامنا ہے۔ جس کیلئے مرکزی بینک کو سسٹم میں پیسے ڈالنے پڑتے ہیں۔

Tags: