واجبات نہ ملے تو سندھ حکومت کے اشتہارات بند کردینگے، اے پی این ایس

September 16, 2015 3:54 pm0 commentsViews: 20

حکومتی یقین دہانی کے باوجود47 کروڑ کے واجبات ادا نہیں کیے گئے، اخباری مالکان کو مشکلات پیش آرہی ہیں
18ستمبر تک واجبات نہ ملے تو سندھ حکومت کے اشتہارات کا بائیکاٹ کریں گے، سندھ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی کی سندھ کمیٹی نے کہا ہے کہ محکمہ اطلاعات سندھ نے بقایاجات ادا نہ کئے تو سندھ حکومت کے اشتہارات کا بائیکاٹ کر یں گے۔ اے پی این ایس کی سندھ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ حکومتی یقین دہانی کے باوجود محکمہ اطلاعات سندھ نے 47 کروڑ روپے کے واجبات ادا نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ اشتہار کی مد میں بقایا جات نہ ملنے پر اخباری مالکان کو ادارہ چلانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں انہوں نے کہا کہ18 ستمبر تک بقایا جات ادا نہ کئے گئے تو اے پی این ایس کے ممبر تمام اخبار، سندھ حکومت کے اشتہار کا بائیکاٹ کریں گے۔ اے پی این ایس ارکان نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ اس معاملے کا نوٹس لیں اور3 دن کے اندر بقایاجات ادا کئے جائیں۔